سرکاری اےئرلائنز کمپنی اےئر انڈیا کے رانچی جارہے طیارہ کو تکنیکی خرابی
کی وجہ سے آج دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واپس اتارنا
پڑا۔اےئر انڈیا کے ایک افسر نے
بتایا کہ فلائٹ نمبر اے آئی ۔417دہلی سے رانچی کے لئے روانہ ہوا تھالیکن پرواز کے تھوڑی دیر بعد پائلٹ
کو طیارہ میں تکنیکی خرابی کا پتہ چلا جس کے بعد اس نے طیارہ کو واپس دہلی
ہوائی اڈے پر اتاردیا۔